مینی کوئن چیلنج کا جِن

|
نومبر 29, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ٹرینڈز چلتے رہتے ہیں۔ پوری دنیا کی عوام ان کے پیچھے لگ جاتی ہے۔ ایک وقت تھا کہ سب پر ڈبس میش کا بھوت سوار تھا، پھر پرزما سر چڑھ کر بولنے لگا اور اب ہر طرف "مینی کوئن چیلنج" چھایا ہوا ہے۔ مینی کوئن چیلنج میں ایک خاص ماحول تیار کیا جاتا ہے اور سب کے سب پُتلوں کی طرح رک جاتے ہیں۔ کہیں کوئی لڑائی ہو گی جس میں سب کے سب پُتلوں کی طرح رکے ہوں گے۔ کہیں کسی یونیورسٹی کا کیمپس ہوگا۔ کوئی سیلفی لے رہا ہے ،کوئی ہنس رہا ہے تو کوئی بات کررہا ہے اور سب کے سب بت کی طرح رک گئے ہیں۔ چلیں اگر دو چار لوگ یہ کام ایک ساتھ کرتے نظر آئیں تو ٹھیک بھی ہے۔ مگر لوگوں نے کسی چیز میں اتنی یکجہتی نہیں دکھائی ہوگی جتنی مینی کوئن چیلنج میں دکھائی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ اِس طرح رُک جاتے ہیں جیسے کسی میں سانس تک نہ ہو۔ مینی کوئن چیلنج کیا آیا پاکستانی بھی پیچھے نہیں رہے۔ یونیورسٹی کے طالبعلموں سے لے کر شو بز کے فنکاروں تک۔ سب ہی نے مینی کوئن چیلنج کو سعادت سمجھ کےادا کیا۔ پاکستانی فلموں کی تشہیر میں بھی کچھ اداکار مینی کوئن چیلنج کا سہارا لیتے نظر آئے۔ سب سے بہترین مینی کوئن چیلنج جس نے حیران ہونے پر مجبور کردیا وہ فرحان سعید کا تھا انھوں نے لاہور کے ایک کانسرٹ میں نہ جانے کیسے ساری عوام کو راضی کرلیا کہ ایک ہی وقت میں سب رک جائیں۔
ایک ویب سائٹ کے پورے آفس کے ملازموں کا مینی کوئن چیلنج بھی سب پر بازی لے گیا۔
فلم دوبارہ پھر سے نے بھی اپنی فلم کی تشہیر کے لئے مینی کوئن چیلنج کا سہارا لیا۔
لمس یونیورسٹی کے طالبعلموں نے بھی مینی کوئن چیلنج میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial