پاک پاک وینا

|
اپريل 19, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
اب سے کچھ دنوں بعد جامعہ مدرسہ سے لاڈلی وینا ملک کے پروگرام"پاک لائیو ود وینا ملک" کی خبر بھی آنے والی ہوگی جو کہ وہ چینل پاک سے شروع کرنے والی ہیں۔ یہ پاک و صاف چینل پاک بھی پاکستان کے خود ساختہ نمبر ون چینل بول کا ہے۔ کچھ دنوں سے وینا ملک پاکستان کے میڈیا کی زینت بنی ہوئیں تھی، اور جب وینا ملک ٹی وی پر آجائیں تو وہ کسی کی نہیں سنتی ، اور اگر وہ اسکینڈل بنا کر آئیں تو وہ کچھ بڑا کام کرنے والی ہوتی ہیں۔ پہلے تو وینا ملک نے اپنا کھویا ہوا نام جو انھوں نے بڑی محنت سے بھارتی میگزین میں غیر اخلاقی تصویر اور بھارتی ٹی وی پروگرام "بگ باس" کے ذریعے کمایا تھا، وہ نام خلع کی بات کو میڈیا پر اچھال کر دوبارہ حاصل کیا۔ اور جب پوری طرح میڈیا اور ہمارے مصروف علماء جنہیں ٹی وی پر آنے کا بہت شوق تھا، ان سب کے ذریعے خوب نام کما لیا پھر خلع تو نہیں لی مگر اپنے ظالم شوہر ، جس کے ساتھ تین سال میں ایک دن بھی سکون کا نہیں دیکھا، اسی درندے کے ساتھ سکون سے گانا گالیا۔ پھر ایک اور گانا" اے دشمنِ وطن" گایا اور اس بات کا انکشاف کیا کہ وینا ملک پروڈکشن کے ذریعے ابھی اور بھی پروجیکٹس ملیں گے۔ اب وہ سب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چینل پاک پر وینا ملک کا پروگرام شروع کرنا ، پاکستانی صحافتی دنیا کے تعبوت میں آخری کیل ٹھوکنے جیسا ہے۔ پہلے ہی اس میڈیا کو یہ نہیں پتا کہ خبر ہوتی کیا ہے اور کس طرح پیش کی جاتی ہے۔ اور اب وینا ملک ، چینل پاک پر!!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial