کوئی وقار ہی نہیں

|
جولائی 5, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
دماغی طور پر انسان بیمار ہو تو وہ پاگل ہوجاتا ہے یا پھر وقار ذکا بن جاتا ہے۔ پرانی باتیں تو سبھی کو پتا ہونگی، آج کل انھیں فلموں پر تبصرے کرنے کا دورہ چڑھا ہے۔ جس کی وجہ سے عادتاً بس کیمرا سامنے رکھ کر شروع ہوجاتے ہیں۔
فلموں پر منفی یا مثبت خیالات کا اظہار کرنا کوئی غلط بات نہیں ، مگر ڈرامہ کرنا ،فضول باتیں کرنا اور چھچھورے الفاظ استعمال کرنا وقار ذکا کی شہرت کی وجہ ہے۔
نئی آنے والی بھارتی فلم "موم" پر انھوں نے وڈیو بنائی جس کے شروع میں کہا گیا کہ "کیا آپ لوگ جانتے ہیں سری دیوی صاحبہ کو آج سےکافی سال پہلے میں کِس کر چکا ہوں۔۔۔"یہی نہیں ، اسی ویڈیو میں انتہائی گری ہوئی گھٹیا زبان کا استعمال بھی کیا۔ فلم موم پاکستان میں بھی 7 جولائی کو ریلیز کی جائے جس میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی بھی موجود ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
وقار ذکا کی ایسی حرکتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ انکی باتیں کوئی سننا چاہتا ہے نہ ہی انکی ویڈیو دیکھنے کا کسی کو شوق ہے۔ جبھی ویڈیو کے شروع میں ایسی گری ہوئی بات کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیج پر موجود چھچھوری عوام انکی پوری ویڈیو دیکھتی ہے۔ فنکار کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو اسکی عزت کو برقرار رکھنی چاہیئے ۔ مگر وقار ذکا اخلاقیات سے کوسوں دور ہی ہیں ۔ جبھی سری دیوی کے حوالے سےذو معنی الفاظ کا استعمال کیا۔
ایسے افراد پاکستان کی بد قسمتی ہیں۔ مگر انہیں سمجھانا اور دیوار پر سر مارنا برابر ہے۔ سمجھیں گے بھی کیسے، آخر ایسی حرکتوں سے ہی ان کا پیٹ پلتا ہے۔۔۔
موم ٹریلر
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial