چائے والا دھوکے باز

|
جولائی 12, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
کڑک اور دماغ جگادینے والی چائے بنانےاور نیلی آنکھوں والے ، ارشد خان تو دھوکےباز نکلے۔ سپر اسٹار بننے کی ناکام کوشش کی مگربھول گئے کہ پاکستانی سپر اسٹار کے پاس پاکستانی پاسپورٹ بھی ہونا چاہیئے اور اصلی شناختی کارڈ بھی۔ ارشد خان کا افغانی ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے ارشد خان نے فراڈ دستاویزات کے ساتھ شاختی کارڈ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ارشد خان افغان رفیوجی ہیں جن کے والدین پاکستان ہجرت کر کے آئے تھے۔ نادرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکی والدہ سارن بی بی ان کے والد باز خان کی دوسری بیوی ہیں اور ان دونوں کے پاس افغان رفیوجی کارڈ موجود ہے۔ ارشد خان نے اس بات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے اور تیرا سال کے لیے سعودیہ عرب گئے تھے۔
ارشد خان اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کرپائے ہیں کہ وہ پاکستانی ہیں ۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ارشد خان کی ماڈلنگ کی طرح ان کی شناخت بھی جعلی نکلے گی۔ فوٹو واک میں لی جانے والی ایک تصویر سے مشہور ہوئے نیلی آنکھوں والے ارشد خان نے تمام پاکستانیوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ارشد خان کو ان کی شو بز کی شناخت کی وجہ پاکستانی ہونے کی شناخت ملتی ہے یانہیں ۔۔۔ کیونکہ پاکستان میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ یہاں مقیم بنگالی آج بھی پاکستان کی شناخت کو ترستے ہیں اور افغان مہاجرین کو یہاں سے واپس اپنے ملک بھیجا جا چکا ہے ۔۔۔۔ ارشد خان کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے؟؟؟
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial