پاکستان نے امریکا سے بدلے کی ٹھان لی

|
اگست 25, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
میرا جی کو بھی شاید اس بات کا پتا لگ گیا کہ ان کی ہالی وڈ میں پروجیکٹ سائن کرنے والی ٹوئیٹ پر کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔ اس لیے اب ان کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کو لیکر ہلچل مچی ہوئی ہے۔ایک بات تو یقینی ہے کہ ہالی وڈ کے ابھی اتنےبرے دن تو آئے نہیں ہے اور نہ ہی انکی انگریزی خراب ہوگئی ہے جو وہ میرا کو کسی فلم میں کاسٹ کرینگے۔ اگر مان لیں کہ میرا جی کی قسمت کھل گئی ہے تو سوچنے والی بات ہے میرا جی انگریزی کیسی بولیں گی؟
انسٹاگرام کی ایک تصویر کے کیپشن میں انھوں نے واضح کردیا ہےکہ وہ کسی میوزک ویڈیو میں شامل ہیں جس کے لیے وہ امریکا گئیں ہوئی ہیں۔ میرا کی پرانی خواہش ہے کہ وہ میڈیا پر صبح کے ستارے کی طرح ہمیشہ چمکتی رہیں جس سے ان کی سستی ترین شہرت برقرار رہے۔

Collaborating on a music video with the amazing @838mg and @guetchatondreau #musicvideo #losangeles #LA #actor

A post shared by Meera Irtaza (@meera.irtaza) on

حیرت اس بات پر زیادہ ہے کہ آخر اس ویڈیو میں ایسا کیا ہے جو میرا جی کوسائن کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تو ان کی شادی ہی ایک معمہ بنی ہے۔ اور میرا کی انگریزی تو اب قومی مسئلے کا درجہ حاصل کرنے والی ہے۔ ایسی صورت میں میرا کسی امریکی وڈیو میں کام کرنا تشویش ناک بات ہے۔۔۔ کہیں یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پاکستانیوں کی طرف کوئی بدلہ تو نہیں۔ دیکھتے ہیں میرا جی کا آخر اس ویڈیو میں کردار کیا ہے!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial