No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

کُرتے

|
ستمبر 25, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
اچھا دکھنا صرف لڑکیوں کا خواب نہیں ہوتا بلکہ لڑکوں کی آرزو بھی ہوتی ہے۔ اچھا دکھنے کے لیے سب سے اہم اچھے اور صاف ستھرے کپڑے ہیں۔ آج کل کپڑے اور پہناوے بہت قسم آتے ہیں جس میں پینٹ شرٹ اور جینس ٹی شرٹ جیسے پہناوے زیادہ مشہور ہیں ۔ لیکن اب رجحان کرتوں کی طرف بڑھتا جارہا ہے۔ لڑکے خوبصورت اور بہترین کرتے پہننے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ کرتے شلوار یا کرتے پاجامے پہننے کا رجحان ان میں نت نئے ڈیزائن متعرف کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بھی لوگ کرتے پہن رہے ہیں ۔ اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے اس میں مرد کا رعب اور اسکی خوصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس لیے مختلف برانڈ ان پر توجہ دیتے ہیں اور مزید ڈیزائن میں پیش کرنے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی طرز کے کرتے پہننا پسند کیے جاتے ہیں ۔
1474753768707
کرتے کو پہنے کے کئی طریقےہیں ۔ یہ بھی اس کی خاصیت ہے اسے جس انداز یا جس ڈیزائن میں پہنا جائے اچھا لگتا ہے۔ کرتوں میں سادے بھی اتنے ہی اچھے لگتے ہیں جتنا کڑائی کیے ہوئے۔
اسے خوبصورت ویسٹ کوٹ کے ساتھ بھی پہنا جاتا ہے ، جس سے اسکے حسن میں اور اضافہ ہی ہوتا۔ پہلے یہ سوچ پائی جاتی تھی آفس کے لیے تو پس پینٹ شرٹ لازمی ہے مگر اب دیکھنے میں آتا ہے کے افراد کرتا شلوار پہن کر آفس آنے میں نہیں کتراتے۔
پاکستانی قومی لباس بھی شلوار قمیض ہےاور کرتا اسی سے ملتا جلتا ہے۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنے پہناووں کو یونہی فروغ دینا چاہیئے۔
1474753810843
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial