No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

ہینڈ بیگ

|
اکتوبر 6, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
فیشن کا معاملہ ہو تو بات صرف کپڑوں تک ہی نہیں رکتی۔ اچھے اور خوبصورت کپڑوں میں حسن کو پورا کرنے کے لئے "ہینڈ بیگ" لازمی ہے۔ ہینڈ بیگ کے بغیر ایک ادھوراپن محسوس ہوتا ہے۔ وہ وقت چلا گیا کہ جب اس کا رواج صرف ایک خاص عمر کی عورتوں کے لئے تھا۔ اب یہ ہر عمر پر خوب جچتا ہے۔ لڑکیوں میں ہینڈ بیگ کا بڑھتا ہوا رجحان ان میں نت نئے ڈزائن لانے پر مجبور کر رہا ہے۔
ایک وقت یہ بھی تھا کہ جب بڑے بڑے بیگ پسند کیے جاتے تھے۔ عورتوں میں آج بھی بڑے ہینڈ بیگز کا شوق موجود ہے۔ مگر لڑکیوں میں یہ بالکل بھی مقبول نہیں۔ نئے فیشن کے لحاظ سے چھوٹے بیگز عام ہیں جنھیں "کلچ" کہا جاتا ہے۔ کلچ کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اسے کسی بھی طرح کے فیشن کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لان کا فیشن ہو یا جینز کا خمار، دیسی اسٹائل ہو یا پردیسی ملبوسات سب پر یہ خوبصورت لگتا ہے۔
14550925_2213189285573311_653687950_o
دلہن کے شرارے پر جتنی بھی محنت کر لی جائے اسے مکمل کرنے کے لیئے ضرورت ہے کہ اس کے ساتھ خوبصورت ہینڈ بیگ بھی ہو۔ ورنہ رنگ پھیکا اور جوڑا ادھورا رہ جاتا ہے۔
اس بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے ہی ہینڈ بیگز کے بھی برینڈز بڑھ رہے ہیں۔ ان میں نئی طرح کی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ان میں عام استعمال کے لیے الگ قسمیں ہیں اور کسی پارٹی یا تقریب کے لئے الگ ڈیزائن موجود ہیں۔ یونیورسٹی کی طالبات کے لئے الگ سادہ اور منفرد ڈھنگ میں ہینڈ بیگز بنائے جاتے ہیں۔
ہینڈ بیگ لڑکیوں میں خود اعتمادی کی پہچان بھی بنتے جارہے ہیں اور اس کے علاوہ سارے کاسمیٹک سامان کو لیکر بھی تو چلنا ہوتا ہے۔
14572523_2213189298906643_300533015_o
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial