No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

شیروانی

|
نومبر 23, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedinکپڑے شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔ اسی لیے کپڑے انسان اپنے مزاج اور شوق کے حساب سےپہنتا ہے جو اس کے ذوق کی عکاسی کرتے ہیں۔ مردوں کے کپڑوں میں ایک الگ رعب ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کو مزید واضح کر دیتا ہے۔ شیروانی کی بھی یہی خاصیت ہے ۔ شیروانی ایک منفرد پہناوا ہے، جس میں مرد کی شان اور بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایک لمبے کوٹ کی طرح ہوتی ہے جسے ہلکے کرتے کے اوپر پہنا جاتاہے اور اس کے ساتھ پاجامہ یا شلوار پہنی جاتی ہے۔
15211723_2250993485126224_859993797_n
پاکستان میں شیر وانی خاص طور پر دولہوں کے لیے بنوائی جاتی ہے۔ اس کے نئے نئے ڈیزائن لوگوں میں متعارف کرائے جاتے ہیں جو وہ اپنی پسندکے حساب سے پہنتے ہیں ۔ کچھ لوگ عام طور پر بھی شیروانی پہنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ دولہے کی شیروانی پر خاص قسم کے موتیوں کا کام کیا جاتا ہے جبکہ عام طور پر پہنی جانے والی شیر وانی کچھ سادے ڈیزائن کی ہوتی ہے۔
15218763_2250993415126231_1766638163_n
بانی پاکستان قائد اعظم جس انداز کی شیروانی پہنا کرتے تھے وہ پاکستان میں "جناح اسٹائل شیروانی" کے نام سے بہت مقبول ہے۔ اس کے ساتھ لوگ جناح کیپ بھی پہنتے ہیں۔ شیروانی کے نئے اور منفرد کلیکشنز مختلف برینڈز متعارف کراتےرہتے ہیں ۔ مگر اس کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی کسی عام آدمی کے بس میں نہیں ہوتی۔
sdsthrt
مردوں میں فیشن کا بڑھتا رجحان ان کے پہناووں میں بھی نئے رنگ بھر رہاہے ۔ مغربی ملبوسات کے علاوہ مردوں میں مشرقی پہناوے بھی فروغ پا رہے ہیں اور انھیں نئے نئے انداز کے ساتھ پہنا جا رہا ہے۔
15175369_2250993421792897_856762596_n
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial