No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

میک اپ

|
دسمبر 15, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
صرف چند گھنٹوں کی محنت اور آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے پاک، آنکھوں کے نیچے سے حلقے غائب ۔آپ بن جائیں گے ترو تازہ اورحسین۔ اب ہر گلی محلے میں کچھ ایسے جادوگر موجود ہیں جو آپ کو صرف ذرا سی دیرمیں یہ سب کچھ دے سکتے ہیں مگر یاد رہے کہ پانی سے بچ کے رہیئے گا ورنہ آپ کا "میک اپ" اتر جائے گا ۔ اگر کسی کے منہ پر نیلا پیلا رنگ مل دیا جائے تو یقیناً وہ برا مانے گا۔ مگر بیوٹی پارلروں میں موجود فنکار خواتین کے چہرے پر مختلف رنگوں کو ملنے کے ہی پیسے لیتے ہیں۔چند گھنٹوں میں حاصل کی جانے والی یہ خوبصورتی بھی صرف چند گھنٹوں کی ہی مہمان ہوتی ہے۔ یہاں میک اپ کا نقاب اترا اور لوگ اس حیرانی میں مبتلا ہو جائیں گےکہ یہ وہی شخص ہے یا کوئی اور۔ عام خواتین سے لے کر شو بز سے تعلق رکھنے والی خواتین تک، سب ہی اس جادوئی چیز سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مگر بعض اوقات یہی میک اپ پہلے سے زیادہ خوفناک بھی بنا دیتا ہے۔آپ کو مشورہ ہے کہ میک اپ کا جادو تو عارضی ہے، قدرتی خوبصورتی ہی اصل خوبصورتی ہے جو کہ اچھی صحت سے حاصل ہوتی ہے۔ کچھ خواتین کی تصاویر دیکھ کر تو منہ سے بے ساختہ نکل پڑتا ہے کہ آخر یہ ہوا کیسے؟

ندا یاسر

15556189_179861052483699_1486734130_o

ماریہ واسطی

15502817_179861045817033_1691898575_o

سُنیتا مارشل

15536989_179861025817035_239264180_o
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial