No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

امریکی ویزہ

|
جنوری 28, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پاکستانیوں کے لیے یہ خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں جن پرامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ویزہ کی پابندی عائد کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں واضح کی کہ پاکستان سعودیہ عرب اور افغانستان ان سات اسلامی ممالک میں شامل نہیں ہیں جن پر ویزے کی پابندی لگائی ہے۔ لیکن پاکستانیوں اور افغانیوں کو ویزہ دینے سے پہلے گہری نظر ثانی کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی پر اپنے پہلے انٹر ویو کے دوران ایک سوال کہ جواب میں کہا کہ آپ دیکھیں گے ان ممالک میں ویزہ دینے سے پہلے سخت جانچ پڑتال کی جائے گی اور ذرا بھی شک کے صورت میں ویزہ نہیں دیا جائے گا۔ امریکا جانے کی خواہش رکھنےوالے پاکستانیوں کو اب ویزہ کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دہشت گردی کے واقعات کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ پہلے امریکا آنا بہت آسان تھا مگر اب بہت بہت مشکل ہوجائے گا۔ امریکا کا ویزہ سات ممالک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل ملک شامل ہیں لیبیاء ایران عراق صومالیہ سوڈان شام یمن ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی کو ختم کرنے اور اپنے ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی بات کی اور اس سلسلے میں وہ بہت پر عزم دکھائی دیتے ہیں۔ مگر یہ بات کئی سوالات بھی پیدا کرتی ہے؟ اسلامی دہشت گردی کا مطلب کیا ہے۔ دہشت گردی کا تو کوئی دین مذہب نہیں ہوتا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial