No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

برکتوں والا مہینہ

|
مئی 11, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
کسی کے گناہ پاک ہوں یا نہیں، رمضان ٹرانسمیشن سارے چینلنوں کو عذاب سے بچا لیتا ہے۔ جس جس نے پورے سال ٹی وی پر جو پروگرام بھی کیے ہوں، جیسی زبان بھی استعمال کرتے ہوں ایک رمضان میں سب ٹی وی کے گناہ دھو دینے کی طاقت ہوتی ہے۔ یہ ٹی وی چینل والے ہی اصل رمضان کا استعمال کرتے ہیں، آخر علماء رمضان میں مغفرت کی نوید سناتے ہیں، چینلز اور سارے اینکر اپنی مغفرت رمضان ٹرانسمیشن کے ذریعے یقینی بناتے ہیں۔
اس سال کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے سارے چینلوں نے کمر باندھ لی ہے۔ جیو نے شعیب اختر کی تیز رفتاری کا استعمال کرنے کے ساتھ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ذریعے سب کو کلین بولد کرنا ہے۔ دل دل پاکستان سے آج تک تو وطن کی محبت بڑھتی تھی مگر اب دل دل رمضان سب کو محب رمضان بنانے میں مدد کرے گا ۔ مایا خان کو اس سال چینل 24 پر پتا لگا ہے کہ رمضان عشق ہے، لگتا ہے انہیں نوجوانوں کا جواب بہت من بھایا ہے کہ "سر! آپ تو لَو ہیں"، بس لَو کو عشق سے تبدیل کر کے انھوں نے اردو کا بول بالا کردیا۔ اڈاری میں امتیاز علی شیخ کے کردار میں کیے سارے گناہوں کا استغفار احسن خان پی ٹی وی پر پورے رمضان کریں گے۔
عامر لیاقت بول پر ہیں اور ابھی تک "بول کیوں چھوڑا" نام کا کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا اس لیے اس سال بول کی "رمضان میں بول" ٹرانسمیشن عامر لیاقت ہی کریں گے۔ قیامت خیز رمضان کے لیے نیوز ون دیکھیئے جہاں شاہد مسعود دجال کے خدو خال سے عوام کو مستفید کریں گے۔ عوام خود فیصلہ کرلے کہ اس سال ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کونسے چینل کے ذریعے اپنے روزے قبول کروانے ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ اس سال رمضان کی ٹرانسمیشن اخلاق کے تقاضوں پر پوری ااترتی ہے یا نہیں۔ اس سال پیمرا کی پابندیاں عوام کو بے عزت ہونے سے بچا پاتی ہے یا نہیں۔ ویسے آج تک تو عوام ان ٹرانسمیشن پر صرف رسوا ہوئی ہے اور ٹی وی چینل کے بینک بیلنس "بیلنس" سے باہر ہوئے ہیں۔ دیکھتے ہیں!!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial