No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

جے آئی ٹی آیا میرا وزیرِ اعظم

|
جون 17, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پاکستان کی تاریخ کو یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ پاکستان کی اتنی مبارک اور پاک صاف ہستی میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ مگر نہایت شریف پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مبارک وجودِ پاک سے اس بات کو ثابت کردیا کہ کوئی دھندا چھوٹا نہیں ہوتا۔ یہ دیکھ کر آنکھوں سے اشکوں کے سمندر بہہ پڑے کہ میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے روزے کی حالت میں حاضر ہوئے۔
ایسا لیڈر کسی نے نہیں دیکھا ہوگا، جو رمضان میں روزے بھی رکھے اور اپنے اے سی والے گھر سے نکل کر اے سی والی گاڑی میں بیٹھ کر اے سی والے کمرے میں جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہو۔ مگر یہ صرف نواز شریف ہی ہیں جو یہ جرات رکھتے تھے جس کا انھوں نے مظاہرہ کیا۔
نواز شریف تو اپنے ساتھ سیکورٹی بھی نہیں لیکر گئے۔ ان کے لمبے لمبے پروٹوکول بھی انھوں نے چھوڑ دیے اور اکیلے ہی تن تنہاء اس راہ پر چل پڑے ، جس راہ پر ہر کوئی نہ چلے۔حالانکہ یہ پولیس ، یہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تو ہوتے ہی ان کی اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت کے لیئے ہیں ، پھر وقت بچتا ہے تو عوام یاد آجاتی گی۔ مگر قربان جاؤں اس فرشتہ صفت وزیرِ اعظم پر۔۔۔
میاں صاحب کے بیٹے ، شریف ابنِ شریف حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہوچکے ہیں جہاں ان کا شوگر لیول کم بھی ہوگیا تھا۔ پیارے معصوم حسین نواز پر اس جے آئی ٹی نے اتنا ظلم کیا انھوں نے پاپا سے شکایت کی دھمکی بھی دی تھی۔ نواز شریف کی حاضری اتنی مبارک ثابت ہوئی کہ عوامی نمائندوں نے نماز بھی ادا کی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial