No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

پاکستانی خوش ہوئے

|
ستمبر 15, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
ابلتے گٹر، دریا سڑک، کچے مکان ، پکے دل ، بیماری میں خواری، مگر اگلی باری پھر زرداری جیسے نعرے بلند کرنے والی پاکستانی عوام سینکڑوں مسائل کے باوجود دنیا کی کئی اقوام سےزیادہ خوش قرار پائی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان خوش وخرم اقوام میں چین کے بعدنمبر اسی (80) پر آتا ہے۔
رپورٹ میں کل 155 ممالک شامل ہیں جبکہ رپورٹ کی بنیاد قوم کے جذبہ خیال، سخاوت،آزادی، ایمانداری، صحت،آمدنی اور اچھی حکمرانی پر رکھی گئی ہے۔رپورٹ میں ناروے پہلے نمبر پر جبکہ ڈنمارک دوسرے اور آئسلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
رپورٹ میں پاکستان کا حریف ملک بھارت پاکستان سے کئی درجہ اداس پایا گیا ہے ۔ بھارتی عوام کا نمبر 122 ہے اور بنگلادیش بھارت سے اوپر 110 پر موجود ہے۔
سخاوت اوردوسروں کا خیال رکھنا پاکستانیوں کے اقدار میں ہیں۔ غربت اور کئی مسائل کہ باوجود پاکستانی عوام ہر سال اربوں روپے فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ صحت میں عوام اپنے قابل بدعنوان حکمرانوں کے ہاتھوں مرنے پر مجبور ہے ۔ یہاں ہسپتالوں کے فرش پر اموات ہوجاتی ہیں لیکن پھر بھی صحت کو کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔
اتنی مشکلات کے باوجود جو قوم دوسری کئی اقوام سے زیادہ خوش ہوسکتی ہے، اس کے مسائل حل ہوجائیں تو کیا نہیں ہوسکتا۔ بس عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اگلی باری پھر زرداری، شیر کی سواری یا بلے باز کھلاڑی کو جذبات کی بنا پر نہ چن لیں بلکہ عقل سے کام لیں!!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial