No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹ

|
ستمبر 16, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
سوشل میڈیا نے جہاں پوری عوام کو صحافی بنا رکھا ہے وہیں اس پر فیک اکاؤنٹ اور افواہوں کا سلسلہ بھی گرم رہتا ہے۔ پاکستان کے مشہور لکھاری، ٹی وی ہوسٹ اور مزاح نگار انور مقصود کا جھوٹا سوشل میڈیا اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے۔ جس سے تنگ آکر انور مقصود نے ایک ویڈیو کلپ بنائی اور کہا کہ میرا کسی سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو ان کی اہلیہ عمرانہ مقصود نے اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر نشر کیا ۔

ویڈیو دیکھیئے

لڑکیوں کے نام سے فیک اکاؤنٹ بنانے والے لڑکوں اور لڑکوں کے نام سے چھچھورا پن کر نے والی لڑکیوں کو کیا پتا کہ عزت کس چڑیا کا نام ہے۔ انور مقصود جیسے شخص کی پاکستانی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بہت عزت ہے ۔ یہ اس عوام کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ایک عزت دارشخصیت کو ویڈیو کلپ کے ذریعے اپنی صفائی دینی پڑی ۔ انور مقصود بھی اس عوام کے "لیول" سے باخبر ہیں جبھی صرف اکاؤنٹ نہ ہونے کا اعلان نہیں کیا بلکہ ساتھ میں اپنا موبائل بھی دکھایا کہ وہ کونسا موبائل استعمال کرتے ہیں۔
ان سب واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر سختی شروع کی جائے گی تو یہی پریشیئس پرل ، پاپا کی پری اور ایٹیٹیوڈ منڈا جیسے لوگ کہیں گے کہ ہماری آزادی اظہار رائے پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔۔۔ اگر سوشل میڈیا اظہارِ رائے کے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے تو اسے اپنے ہی نام سے استعمال کریں۔۔۔ دوسرے کے نام سے نہیں!!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial