No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

!!سنیما… چلتے ہیں

|
اپريل 25, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
یار چلو فلم دیکھنے چلتے ہیں ۔۔۔بہت دن ہوئے کوئی مووی نہیں دیکھی۔۔ آج تو بس مووی ٹائم!!! اب پاکستان نے بھی فلمی دنیا میں ترقی شروع کردی ہے۔ پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیوں نہ سنیما کا رخ کیا جائے۔ شکر ہے کہ اب شان کے شاندار ایکشن کا رجحان کم ہوا ہے۔ تبھی سنیما میں پیسے خرچ کرتے ہوئے افسوس نہیں ہوتا۔ جیسے جیسے ترقی ہوتی جارہی ہے ویسے ہی ہر چیز میں بھی تبدیلی نظر آرہی ہے۔ پہلے سنیما بھی نہایت سادہ ہوتے تھے۔ لیکن اب یہاں ایک نئی دنیا آباد ہے۔ ایسے فلم دیکھنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ اپنے کاموں سے تھک ہار کر بندہ جب دماغ کے سکون کےلیے فلم دیکھنے آتا ہے تو اس کے لیے ایسا خوشگوار ماحول نہایت ضروری ہوتا۔ فلم اچھی ہو یا بری ، لمبی ہو یا چھوٹی مگر اکثر فیملی کے ساتھ لوگ مزے کرنے آتے ہیں ۔ آرام دہ نشست پر بیٹھے پاپ کارن کھاتے ہوئے فلم دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ شہر کراچی میں جہاں مختلف تبدیلی اور ترقی دیکھنے میں آئی ہے وہیں سنیما نے بھی اپنے رنگ بدل لیے ہیں ۔ ہم نے سوچا کیوں نہ آج کراچی کے مختلف سنیما کی بات کر لی جائے ۔ اگر آپ ابھی تک کسی سنیما نہیں گئے ہیں تو فوراً ہی چلیں جائیں۔ کچھ دیر کے لیے ماحول کی تیزی سے نکلنے کا اچھا ذریعہ ہیں۔۔۔

کیپری

کیپری کراچی کے پرانےمگر اچھے سنیما میں سے ایک ہے۔یہاں آپ کو وہی پرانا ماحول ملے گا۔ ٹکٹ جیب پر زیادہ بھاری بھی نہیں پڑتا۔ اور ہر نئی فلم فوری دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ اگر آپ سنیما پر بہت زیادہ خرچ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو کیپری کا رخ کر سکتے ہیں۔

سینے پیکس

سینے پیکس نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے مشہور سنیما گھروں میں سے ایک ہے۔یہ مختلف شہروں اور علاقوں میں کھلا ہوا ہے۔ کراچی میں اوشینز مال اور سٹی آڈیٹوریم شامل ہیں ۔جو آپ کو قریب ہو وہاں جاسکتے ہیں ۔ فلم دیکھنے کے لیے آپ کو تین ،سلور گولڈ اور پلاٹینیم،قسموں کے آرام دہ ماحول فراہم کیے جاتے ہیں۔ٹکٹ 500 سے 1000 کے درمیان ملتے ہیں۔ سینے پیکس کا معیار بھی اچھا ہے اور یہاں فلم دیکھنے میں مزہ بھی آتا ہے۔ سینے پیکس میں جائیں ، فلم دیکھیں اور ساتھ ساتھ پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک سے لطف اندوز ہوں۔

ایٹیریم سنیما

صدر میں واقع ایٹریم مال میں موجود سنیما بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ شوپنگ کا ساتھ ہو اور فلم کی بات ہو تو کیا کہنے ۔ پر سکون ماحول میں اچھے معیار کے ساتھ یہاں فلم دیکھنے ملتی ہے۔مگر اسے اپنے معیار کو اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ یہاں فلم کے ٹکٹ 400 اور 500 میں دستیاب ہوتے ہیں ۔

نیوپلیکس

کراچی کے سنیما گھروں کا ذکر ہو اور ڈیفنس میں واقع نیوپلیکس کی بات نہ کی جائے ایسا ممکن نہیں۔ ڈیفنس فیز 8 میں واقع دی پلیس مال میں نیوپلیکس لوگوں کو فلم دکھا رہا ہے۔ ساحل سمندر کی نمکین ہواؤں کا مزہ لیجیے اور پھر یہاں اپنے پسند کی فلم دیکھنے آجائیں ۔ یہاں ٹکٹ600 اور 700 میں مل جاتے ہیں ۔ نیوپلیکس کو پاکستان میں سب سے بڑی اسکرین رکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ یہاں موجود سنیما-2 میں پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین ہے۔
اب آپ سو چیں! آپ کہاں جانا پسند کریں گے۔ پاکستانی ، بالی وڈ اور ہالی وڈ ، سب دیکھیں۔ساتھ ہی پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنا مت بھولیں ۔ فلم اچھی لگے تو تعریف بنتی ہے مگر بری فلم کو جوتے بھی مارے جاسکتے ہیں ۔ لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ سنیما کا رخ کریں گے۔ تو بس!! دوستوں کے ساتھ جائیں کولڈ ڈرنک ، پاپ کارن ، پیزہ اور اپنی پسند کی چیزیں کھاتے کھاتے فلم کا مزہ لیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial