No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

ایک گرم چائے کی پیالی ہو

|
اکتوبر 1, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پیسے والے لوگ بھی بڑے معصوم ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھی تو مجھے ہنسی آتی ہے کہ جن چیزوں کو یہ اپنی نزاکت کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں پھر وہی چیز مہنگے داموں میں خریدتے ہیں۔ آج کل ایک نیا کاروبار بہت عام ہوتا جارہا ہے ۔ وہ یہ کہ پٹھان کے ہوٹلوں کی طرح چائے کے کیفے بنائے جارہےہیں اور اکثر انھیں اردومیں نام دیا جاتا ہے۔ بس فرق یہ ہوتا ہے کہ یہاں پیسے والے لوگ ہر اس چیز کے مہنگے داموں مزے لیتے ہیں جو غریب سستے میں حاصل کرلیتا ہے۔
اگر آپ پٹھان کے ہوٹل جائیں تو وہاں آپ کو چائے کا ایک کپ بیس سے پچیس روپے میں مل جائے گا ۔ اور اس کے علاوہ دودھ پتی پچیس سے تیس روپے میں مل جائے گی۔ مزے کے لیے آپ الائیچی والی بنوا لیں یا دار چینی والی کوئی مسئلہ نہیں ، پیسے وہی رہیں گے۔ لیکن یہ نئے چائے والوں نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ چائے کی قیمت ہی پچاس سے ستر روپے سے شروع ہوتی ہے اور پھر جتنا گڑ ڈالتے جاؤ اتنا میٹھا ہوتا جائے گا۔ بس اتنا یاد رہے کہ یہاں اگر ایک چیز بھی اضافی کرائی تو پیسے بڑھ جائیں گے۔
14536544_2209341625958077_1609693606_o
پراٹھا ، کراچی میں چائے کے ہوٹلوں کی خاصیت ہے۔ لیکن اگر یہ پراٹھا ان نئے ہوٹلوں پر کھایا جائے تو آپ پر بڑا بھاری پڑے گا۔ لگتا ہے یہاں آٹے میں سونا چاندی بھی ملایا جاتا ہے ۔ جو سادہ پراٹھے عام طور پر پندرہ سے بیس روپے کے ملتے ہیں یہاں آپ خود پتا کرلیں۔ بس یہاں پر پراٹھوں میں کافی نئی نئی قسمیں بھی مل جاتی ہیں جیسے نیوٹیلا پراٹھا، پیزا پراٹھا وغیرہ۔
ان میں سے کئی کیفے پاکستان کے تہذیبی ٹرک آرٹ کوخوبصورتی کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پاس کراچی میں چلنے والی ویگن بھی رکھتے ہیں جس پر مہنگے ٹکٹ لگا کر لوگوں کو سواری کرائی جاتی ہے۔ ان بسوں میں عام حالات میں بڑے علاقوں کے لوگ سفر کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔وہی لوگ خوبصورت ڈزائن سے سجی بس کی چھت پر چڑھ کر "لائف انجوائے" کرتے ہیں ۔
جو چیزیں ہمارے معاشرے کے کچھ لوگوں کی ضرورت ہیں انھیں اس طرح سے مہنگائی کی طرف نہ لے جایا جائے تو اچھا ہے۔ کیونکہ اصل مزہ تو اس وقت ہی آتا ہے جب پٹھان کے ہوٹل پر بیٹھ کر چائے میں پراٹھا ڈِبو کر کھایا جائے ۔ اور بل کے وقت آواز آئے"تمہارا بنا پیتیس روپیہ"۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial