No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

رمضان میں ایسا ہوتا ہے

|
مئی 27, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

روزہ رکھا ہے؟

سب سے غصہ دلانے والا موقع ہوتا ہے جب کوئی رمضان میں آپ سے یہ پوچھتا ہے کہ "ہاں بھائی! روزہ رکھا ہے؟"۔ یہ سارے مل کر ہمیں غیر مسلم سمجھ رہے ہیں۔ بچپن میں یہ سوال اور ہی عجیب ہوتا تھا۔۔۔۔ بیٹا روزہ ہے ۔۔۔۔ جی انکل رکھا ہے!۔۔۔۔ کہاں رکھا ہے، الماری میں یا فریج میں؟؟؟؟

مجھے گھر جانا ہے!

رمضان میں افظار سے پہلے کراچی کا ٹریفک "حشر کے میدان" کا ٹریلر پیش کرتا ہے جس میں سب کو افطار سے پہلے گھر بھاگنے کی جلدی ہوتی ہے۔ اور اس جلدی میں سکون سے چلتا ہوا ٹریفک بھی جام ہوجائے، یہ تو پھر کراچی کا ٹریفک ہے!!
18763434_2396578590567712_1162877395_n

پکوڑے سموسے۔۔ پھر نہیں ملیں گے

رول سموسے پکوڑے اور مختلف تلی ہوئی اشیاء فروخت کرنے والوں کے پاس اس طرح رش لگا ہوتا ہے جیسے یہ مفت کی چیزیں بانٹ رہے ہیں۔ حالانکہ افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے دور رہنا چاہیئے۔ اور خاص طور پر باہر کی گندے تیل میں بنائی گئی چیزیں بہت نقصان دہ ہیں۔

فروٹ چاٹ لور

افطار کے دسترخوان پر فروٹ چاٹ نہ ہو تو مزا ہی نہیں آتا۔ کچھ لوگ تو اس کے بغیر افطار کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ مزیدار پھلوں سے بنی فروٹ چاٹ پورے دن کے روزےکے بعد فوری طاقت فراہم کر تی ہے۔
18741923_2396578573901047_738647366_n

لال ہی لال

سال بھر کالی سفید سوڈے والی کولڈڈرنک پینی ہے، مگر رمضان میں صرف اور صرف لال شربت ہی پیاس بجھانا جانتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے پورے دن کے خالی پیٹ کے بعد کاربونیٹڈ ڈرنک بہت نقصان دیتی ہے۔ رمضان میں سوائے لال شربت کے ،اور کیا چاہیئے!!
18763232_2396578563901048_1085487517_n

نیند بعد از افطار

ایسی نیند پورے سال نہیں آسکتی جو رمضان میں افطار کرتے ہی آتی ہے۔ پورے دن کی تھکن اور روزے کے بعد بس بستر ہو اور ہم ہوں۔۔۔ مگر پھر ایک آواز آتی ہے۔۔۔ جاؤ تراویح پڑھنے!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial