No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

پریمئر میں ہی آجاؤ

|
مارچ 13, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
کسی بھی فلم کے پریمئر میں پہلے دعوت دی جاتی ہے، بڑے بڑے فلمی ستارے، فلمی نقاد اور جنہیں بلایا جائے وہ لوگ فلم دیکھنے آتے ہیں۔ مگر جب فلم کے ہدایت کار، کہانی نویس ، مرکزی کردار ساحر لودھی ہوں تو فلم پریمئر میں سپر اسٹار اور مہمان خصوصی بھی ساحر لودھی ہونگےجو خود 75 افراد کو مفت ٹکٹ دے کر بلوائیں گے پھر سیلفی بھی بنوائیں گے۔فلم دیکھنے بھی ساحر لودھی جائیں گے، تالیاں بھی وہی بجائیں گے اور فلم کے پریمئر کے بعد فلم کے بارے میں ساحر لودھی ہی بتائیں گے۔
نقل بنانے میں چائینا آگے آگے تھا مگر ہم نے ساحر لودھی کو پیش کر کے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی انسان کی "فرسٹ کاپی" پیش کی ہے۔ پاکستانی شاہ رخ خان کی فلم کو دیکھنے تو کوئی مفت میں بھی نہیں جانا چاہے گا۔ کسی تھرڈ کلاس اسٹیج شو کے بینر جیسا پوسٹر بنا کر راستہ نے اپنے فیس بک پیج پر لگایا ہے جس پر لکھا ہے کہ "راستہ کے فیس بک پیج پر کمنٹس کیجئے اور اس پوسٹ کو پانچ دوستوں سے شیئر کیجئے اور جیتیں 50 فیملی پریمئر ٹکٹس۔فری"۔
اس کے علاوہ ساحر لودھی نے فلم کے 25 فری ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ فلم راستہ اپنے مستقبل کو سوچ کر خوف زدہ ہے، کیونکہ فلم وسل کا حال بھی سامنے ہے، جس کا پہلے دن کا پہلا شو ہی منسوخ کرنا پڑا تھا۔
75 ٹکٹس مفت دینے کے بعد پتا کروالیں کہ فلم میں موجود لوگوں کے لیے کم از کم سیٹیں باقی بھی ہیں یا نہیں ۔ راستہ دیکھنے بعد میں تو کوئی آئے گا نہیں، بلکہ یہ فلم پہلی دفعہ بھی بہت مشکل سے دیکھی جائے گی۔ فلم ساز وں کے لیے راستہ ایک مثال ہے کہ آئندہ ایسی فلم کبھی نہیں بنانی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial