No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

ارتھ- تیزر

|
اگست 1, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
شان شاہد کی نئی فلم "ارتھ " کے ٹیزر منظرِ عام پر آنے لگے ہیں جسے دیکھ کر فلم سے کچھ امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار خود شان شاہد ہیں اور اسکی کہانی بھی انھوں نے ہی لکھی ہے۔ ویسے تو شان فلم انڈسٹری میں شاندار فلمیں پیش کرنے کے لیے مشہور ہیں جس میں وہ اپنے ہاتھوں سے گولی بھی روک لیتے ہیں۔ مگر ارتھ کے ٹیزر ایسی شاندار کار کردگی سے دور ہیں۔
ارتھ ، 1982 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ارتھ کا "ری میک" ہے جس کے ہدایت کار مہیش بھت تھے۔فلم میں شان شاہد، محب مرزا، عظمیٰ حسن اور حمائمہ ملک مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ٹیزر سے فلم کی کہانی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ فلم کے چار ٹیزر ریلیز کی جا چکے ہوئے ہیں جس میں چاروں اداکاروں کو انفرادی طور پر دکھایا گیا ہے۔
حمائمہ ملک کو ٹیزر میں دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ فلم میں بھی اپنی عجوبہ صفت چال سے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیں گی کہ ان کا کردار سنجیدہ ہے یہ مزاحیہ۔ محب مرزا اور شان شاہد اپنے انداز میں بہتری کے ساتھ نظر آرہے ہیں اور عظمیٰ حسن کے آنسوؤں سے ان کے کردار کا پتا لگ جاتا ہے۔ ہر ٹیزر میں راحت فتح علی خان کی آواز میں چند بول شامل کیے گئے ہیں۔
فلم دسمبر 2017 میں ریلیز کی جائے گی ۔ جہاں اس سال کا آغاز فلم انڈسٹری کے لیے اچھا نہیں تھا وہاں اختتام سے کچھ امید لگانے کے لیےارتھ اچھا انتخاب ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial