No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

نامعلوم ناانصافی

|
اگست 28, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
بڑی عید پر بڑے مزے کےساتھ بڑی ناانصافی بھی نظر آنے والی ہے۔ عید کے موقع پر دو پاکستانی فلمیں نامعلوم افراد ٹو اور پنجاب نہیں جاؤنگی ریلیز کی جائیں گی۔ دونوں فلمیں اپنی اپنی جگہ میدان مارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر یہ صلاحیت اس وقت صحیح طور سے واضح ہوتی جب دونوں فلموں کو سنیما انڈسٹری میں برابری کی بنیاد پر رکھا جاتا۔ مگر ہماری سنیما انڈسٹری نے اس عید پر اجارہ داری کی ناقابل یقین مثال قائم کرتے ہوئے نامعلوم افراد ٹو پر شوز کی بارش کر دی ہے۔
جس طرح حکومت میں اپنوں کو نوازہ جاتا ہے اسی طرح شاید سنیما مالکان بھی ان فلموں نوازنا چاہتے ہیں جہاں کوئی اپنا موجود ہو۔ نامعلوم افراد ٹو کے اپنے کس کس سنیما میں بیٹھے ہیں ، کسے کیا معلوم ؟
ایٹریئم سنیما نے اس معاملے میں کافی غیر جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایٹرئیم سنیما کی ویب سائٹ پر شوز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پنجاب نہیں جاؤنگی کو پہلی اور دوسری ستمبر کوچار شوز دیئے گئے ہیں جب کہ نامعلوم افراد کے پانچ شوز ہیں ۔ ستمبر کی تیسری اور چوتھی تاریخ کو دونوں فلموں میں ایک ایک شو کا اضافہ ہوجائے گا۔
دوسری طرف سنے پیکس اور نیوپلیکس کو شاید مجبوراً پنجاب نہیں جاؤنگی دکھانی پڑ رہی ہے۔ اگر یہ فلم پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں ستاروں کو لیکر نہیں بنائی گئی ہوتی تو شاید اسے کوئی شو دینے کی زحمت بھی نہیں کی جاتی۔ یہ تو معلوم ہی ہے کہ نامعلوم افراد ٹو پر ان سیماؤں کے پیسے لگے ہیں ، آخرپہلی بار فلم پروڈیوس کی ہے۔ مگر اپنی پہلی فلم کے چکر میں ایک اچھی فلم سے کھیلنا اچھی بات نہیں !!
پنجاب نہیں جاؤنگی اور نامعلوم افراد ٹو دونوں فلمیں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہیں لیکن اس طرح ایک فلم کے ساتھ زیادتی و نا انصافی کی جا رہی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial