No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

جوابِ شکوہ پاکستانی

|
ستمبر 5, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
نئے طرز کا نیا جوابِ شکوہ دے کر فیس(ایف۔اے۔ایس۔ایس۔) نےسب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فخرِ عالم اور شہزان سلیم کا نیاریپ گانا"جوابِ شکوہ پاکستانی " اپنی بدتمیز شاعری کی وجہ سے نرالا ہے جو کہ ریپ گانے کی خوبیوں میں سے ایک ہے۔
فخرِ عالم کے اس نئے گانے میں پاکستانیوں کے بہت سے شکوؤں کا جواب دیا گیا ہے جس میں یہ بات بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ "نوٹ لے کر ووٹ دینے والی" اور "ایک پلیٹ بریانی پر بکنے والی" عوام تبدیلی لا ہی نہیں سکتی۔ ابھی جو عوام کو ذلیل و خوار کر رہے وہی پانچ سال بعد پھر ووٹ لیکر آجائیں گے ۔ گانے میں بہت سے سیاسی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور سیاست دانوں کے سیاہ کرتوتوں کو بلا لحاظ بیان کیا گیا ہے۔اس گانے کے آنے سے پہلے ہی فخر عالم اور شہزان سلیم گانے کے بارے میں بتا چکے تھے کہ یہ پہلے سے بھی زیادہ بدتمیز ہوگا۔
جواب شکوہ سے پہلے فیس نے ہی شکوہ پاکستانی سے دھوم مچا رکھی تھی۔ شکوہ میں عوام کے تمام ہی شکوؤں کو ریپ میں پیش کیا گیا تھا۔ اور اسکے ساتھ ہی پاکستانی کے تمام صوبوں کو گانے میں خوبصورت انداز سے نمایاں رکھا گیا تھا۔ فن کو سیاست کی نذر کر کے اس طرح فنکار سیاست و سیاستدانوں کو ان کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایسے گانے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شکوہ پاکستانی اور جواب شکوہ پاکستانی میں عوام اور حکمران دونوں کو ان کی خامیاں گنوائی گئی ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial