No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

پرچی – ٹیزر

|
ستمبر 20, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
حریم فاروق کا نیا روپ جلد ہی شائقین کو دیکھنے ملےگا۔ پرچی کا ٹیزر منظر عام پر آگیا ہےجس میں حریم فاروق "بدمعاش لڑکی" کا کردار نبھائیں گی۔ دلچسپی کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ سال انھوں نے فلم "دوبارہ پھر سے" میں نہایت سنجیدہ کردار نبھایا تھا اور ڈراموں میں بھی ایسا کردار کبھی نہیں کیا جس کردار میں وہ پرچی میں نظر آئیں گی۔

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on

فلم پرچی کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں اور اسکی کہانی شفقت خان نے لکھی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر عارف لاکھانی، حریم فاروق اور عمران کاظمی ہیں۔ ٹیزر میں فلم کی کہانی تو واضح نہیں کی گئی مگر کرداروں سے تعارف کرادیا گیا ہے اور "پچاس لاکھ 4 دن " کی پرچی سے یقینی ہے کہ کراچی والوں کو بھتے کے دن یاد آنے والے ہیں۔
عوام کو ہنسانے کے لیے فلم میں کئی کردار موجود ہیں جن میں بیش(علی رحمٰن خان)، ثقلین (احمد علی اکبر)، بھولا(شفقت خان)، بلال (عثمان مختار)اور ایمان(حریم فاروق) شامل ہیں۔ اسکے علاوہ معروف کامیڈین فائزہ سلیم اور شفقت چیمہ بھی فلم کا حصہ ہیں۔
کاسٹ سے یہ امید لگائی جا سکتی ہے کہ فلم میں بہترین اداکاری اور مزاح سے دیکھنے والوں کو تفریح ملے گی۔ ٹیزر میں "راکنگ" اسکور سننے سے تعلق رکھتا ہے اور ٹیزر کو ہالی وڈ کا طرز دیتا ہے۔ فلم کے موسیقاروں میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ اور نندے کور بھی شامل ہیں ۔
پرچی موسمِ سرما میں عوام کو ہنسانے اور خوب اینٹرٹین کرنے کے لیے آنے والی ہے۔ یہ پرچی "اے آر وائے فلمز" والے دیں گے۔

ٹیزر دیکھیئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial