No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

برقع ایوینجر – اقوام متحدہ بھی مدح

|
اکتوبر 4, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم جیسے مسئلے پر آواز اٹھانے والی اور "تخت کبڈی" سے دشمنوں کودھیر کرنے والی پاکستانی برقع ایوینجر اقوامِ متحدہ کو بھی اپنا مدح بنا چکی ہیں۔ جیا کے کردار کو اپنی آواز کے رنگ دینے والی عینی جعفری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس خبر کو ظاہر کیا ہے۔ برقع ایوینجر کے کردار کو اقوامِ متحدہ انتہاء پسندی سے لڑنے کے لیے استعمال کریں گے۔ اس ہفتے یو این وومن کانفرنس ،بینکاک سے برقع ایوینجرز کے تخلیق کا راور ہدایت کار پاکستانی گلوکار ہارون خطاب بھی کریں گے۔
یہ پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز برقع ایوینجرز ہی ہے جس میں سپر ہیرو نہیں بلکہ سپر ہیروئن کو دکھایا گیا ہے ۔ جہاں برقع ایوینجرز لڑکیوں کو ہمت حوصلہ اور ہر مسئلے سے بہادری کے ساتھ نمٹنے کا گن سیکھاتا ہے وہیں پاکستانی تہذیبی و مذہبی علامت برقع سے ثابت کرتا ہے کہ تہذیب کسی طور بھی ترقی کی آڑ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ تخت کبڈی جیسے فن سے بھی کئی پہلوؤں کو پیش کیا گیا ۔ تخت کبڈی کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے کہ کتاب اور قلم ہی بہترین ہتھیار ہیں۔
برقع ایوینجرسیریز کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے نوازاگیا ۔ ٹائم میگزین نے اسے "موسٹ انفلیوینشل فکشن کیریکٹر 2013" میں شامل کیا ۔ پی باڈی ایوارڈز، ایشیئنز میڈیا ایوارڈز، کینیڈا انٹرنیشنل فلم ایوارڈز اور کئی بڑے ایوارڈز سے بھی برقع ایوینجز کو نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اسے ترک، عربی فارسی اور دنیا کی گئی بڑی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا۔
برقع ایوینجر کو ان سب کامیابی کے بعد اقوامِ متحدہ کی طرف سے پذیرائی بھی خوشی کی خبر ہے۔ مگر پاکستان کو ابھی مزید محنت کرنی ہے ۔ کیونکہ صرف برقع ایوینجر کافی نہیں !!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial