No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

ورنہ – ٹریلر

|
اکتوبر 18, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
فلم ورنہ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے جو کہ شائقین کو ایک بہترین فلم کی امید دلاتا ہے۔ پاکستان کے نامور ہدایتکار شعیب منصور نے پہلے بھی فلم انڈسٹری کو دو کامیاب فلموں سے نوازا ہے اور اس بار "ورنہ "سے بھی ایسی ہی توقع کی جارہی ہے۔ فلم کی کہانی بھی شعیب منصور نے ہی لکھی ہے اور فلم میں ماہرا خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
فلم کا ٹریلر بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے جو کہ فلم کی کہانی کو پوری طرح واضح نہیں کرتا مگر تجسس پیدا کردیتا ہے۔ سارہ ( ماہرا خان) اپنے شوہر عامی (ہارون شاہد) کے ساتھ خوش نظر آتی ہیں اور پھر اگلے ہی لمحے ان کے درمیان تلخیاں آجاتی ہیں اور سارہ کی زندگی میں دوسرا شخص آجاتا ہے۔ ٹریلر کے شروعات سے فلم لَو اسٹوری معلوم ہوتی ہے مگر پھر اچانک ہی کہانی کے سیاست کی طرف مڑ جانے اور دائیلاگز سے تجسس مزید بڑھ جاتا ہے۔
میں صرف تمہاری بیوی نہیں، تم سے الگ پوری ایک انسان ہوں
ٹریلر سے اتنا سمجھ آتاہے کہ یہ فلم خواتین کے لیے اچھا پیغام دینے والی ہے۔ اسی طرح ایک اور ڈائیلاگ "مجھے دو آدمیوں نے خراب کیا ہے، ایک کو میں چھوڑوں گی نہیں دوسرے کے ساتھ رہوں گی نہیں!!" بھی اہم ہے جو کہ ثابت کرتا ہے کہ فلم لَو اسٹوری نہیں۔ باقی 17 نومبر کو ریلیز کے بعد کہانی مکمل سمجھ آجائے گی۔
فلم کا میوزک بھی اچھا ہے۔ ٹریلر سے پہلے فلم کا ایک گانا "سنبھل سنبھل کے" ریلیز کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں چلنے والی موسیقی اور مختلف ایفیکٹس بہتر انداز میں ڈالے گئے ہیں۔
"خدا کے لیے" اور "بول" جیسی شاندار فلموں کے بعد "ورنہ" بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک مثبت اضافہ ہوسکتی ہے ۔ مگر ایسا بھی ہوا ہے کہ پاکستانی فلموں نے ٹریلر سے سنہرے خواب سجاکر فلم ریلیز کے بعد سارے خوابوں پر پانی پھیرا ہے۔ لیکن یہ بھی ہے کہ شعیب منصور نے کبھی شائقین کا دل نہیں توڑا !!!
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial