No Image
Facebooktwittergoogle_pluslinkedin

جانان – ٹریلر

|
جولائی 19, 2016


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
اے آر وائے فلمز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم"جانان" کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے ۔ فلم کا ٹریلر ڈرامے، مزاح اور رومانس سے بھرپور ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر اظفر جعفری ہیں اور اس فلم کوعثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں حریم فاروق، منیر حسین، عمران رضا کاظمی اور ریحام خان بھی شامل ہیں۔ فلم اس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ ارمینہ خان فلم میں ایک پختون لڑکی (مینا) کاکردار ادا کررہی ہیں۔ مینا پردیس سے پڑھ کر کافی عرصے کے بعد پاکستان واپس آتی ہیں اور اس کے بعد کافی کامیاب بالی وڈ آئیڈیا کو اپناتے ہوئے فلم کی کہانی اس طرف چلی جاتی ہے کہ مینا اپنے کزن بلال اشرف (اسفند یار کے کردار میں)اور علی رحمان خان (دانیال کے کردار میں) کی محبت میں کنفیوز ہوجاتی ہے۔ فلم ایک رمانٹک کامیڈی کی طرز پر بنی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا گیا لیکن انہوں نے اپنی اداکاری سے دل جیت لیا۔ ار مینہ خان پچھلے سال "ہم فلمز"کی ہٹ فلم "بن روئے" کا بھی حصہ رہ چکی ہیں لہٰذا فلم جانان میں ان کا مرکزی کردار ہونے کی وجہ سے اس فلم سے بھی اچھی امید ہے۔ سب سے بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اداکاری "اسلام آباد کے شودے" نے کی ہے۔ بلال اشرف نے ایک شریف لڑکے کا کردار ادا کیا ہے اور"آپ ان کی شکل پہ نہ جائیں، شکل سے جتنے کھڑوس لگتے ہیں نا۔۔۔ اتنے ہی دل کے نرم ہیں"۔ ٹریلر میں ہی کچھ سینز ایسے ہیں کہ آپ کھل کھلا کر ہنس دیں۔ اس کے علاوہ نیر اعجاز جو کہ 90 کی دہائی سے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی "نا معلوم افراد "، "مور"، "رانگ نمبر" جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں،اس فلم میں ولین کے کردار میں دکھا ئی دیں گے۔ فلم میں "پختون ثقافت" کی خوبصورتی کو بھی مثبت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک پلس پوائنٹ ہے کیونکہ اس سے پہلے بہت کم فلمز ایسی ہیں جو پختون کلچر پر بنی ہیں۔ فلم کا میوزک بھی کافی پرکشش ہے۔ فلم کا ٹریلر بہترین کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ہے۔ یہ فلم اس عیدالاضحیٰ پر آنے والی دو اور فلموں "ایکٹر ان لاء" اور زندگی کتنی حسین ہے" کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ پاکستانی عوام کس فلم کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچاتی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial