کیون نے دے دیا گھما کے

|
اپريل 10, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
عوام پاکستانی ہو یا بھارتی ، دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف بولنے اور مذاق اڑانے کا موقع چاہیئے ہوتا ہے۔ ابھی یہ موقع پاکستانیوں کے پاس آگیا ہے کیونکہ کیون پیٹرسن سے روی شاستری نےانڈین پریمیئر لیگ میں کمینٹری کرتے ہوئے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے بارے میں سوال کیا تو کیون پیٹر سن نے بات کو پاکستان پریمیئر لیگ کی طرف واپس گھما دیا۔ روی شاستری نے یہ سوال اس وقت کیا تھا جب کیون پیٹرسن شارجہ میں اپنے پی ایس ایل میچ کا ذکر کر کررہے تھے۔
اتنا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو مذاق بنانے کا موقع مل گیا اور ایسے مواقع ہاتھ سے چھوڑے نہیں جا سکتے۔ روی شاستری کو اس بات کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ ایک بین الاقوامی سطح پر کمینٹری کر رہے ہیں، کوئی گلی محلے کی کرکٹ نہیں جو اپنے ساتھی کمینٹیٹر کو کچھ بولنے سے روکنے کے لیے چالیں چلیں گے۔ کمینٹری میں اگر پاکستان کے خلاف رویے سامنے آئیں گے تو کوئی بھی موقع سے فائدے اٹھائے گا۔ پاکستانیوں نے اس بات کو لیکر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
پاکستانی مہمان نوازی کو کوئی بھول نہیں سکتا ۔ بھارتی بھی اس بات کو سمجھ جائیں کہ جو ایک بار پاکستان کے لیے آگیا تو اس کے ساتھ اچھی یادیں ہی جاتی ہیں۔ پاکستان میں کچھ شر پسند عناصر یہی سب خراب کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستانی عوام کا رویہ سب پر بازی لے جاتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial