چیمپئنز ٹرافی میں ٹائم پاس کرکٹ ٹیم

|
جون 5, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
ایک زمانہ تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا تھا۔افسوس کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیم کی کارکردگی بد سے بدتر ہوتی چلی گئی اور 2017 میں پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلا دیش کی ٹیم جسے پاکستان نے سہارا دیا وہ چھٹی پوزیشن پر ہے،حالانکہ عرصہ دراز سے اس نے پاکستان کو کسی میچ میں شکست نہیں دی۔شکست کی بات کریں تو چیمپئنزٹرافی 2017 میں پاکستان کا بھارت کے خلاف پہلا میچ سامنے آجاتا ہے جس میں بھارتی ٹیم نے میچ کھیلا، اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور انجوائے کیا ۔
اب روز روز 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز تو بننے سے رہے، یہ رنز سپر اسٹارز سے لیس پاکستان ٹیم نے نہیں بلکہ بھارت نے اسکور کئے۔بالرز کوشش کرنے کے باوجود وکٹیں نہ گرا سکے البتہ وہاب ریاض نے دل کھول کر رنز بخشے۔ دریادلی کا وہ شاندار مظاہرہ کیا کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔حسن علی بھی کافی دیالو نکلے۔ رادھے موہن یعنی عماد وسیم نئے ہیراسٹائل کے ساتھ میچ میں اترے اور بالوں کے ساتھ ساتھ میچ بھی خراب کرکے چلتے بنے۔رنز تو ان سے ویسے نہیں بننے تھے۔آخری اوور میں 23 رنز دے کر بھارت کی مدد کر بیٹھے۔

#CT17 #PAKvIND

A post shared by PTV Sports (@ptv_sports) on

دوسری جانب کپتان ہمارے، سرفراز نے شعیب ملک سے دو اوورز کروائے جبکہ محمد حفیظ کی بالنگ کے بارے میں انہیں 48ویں اوور کے بعد خیال آیا۔نہ تو خود کچھ خاص بیٹنگ کرکے گئے نہ ہی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اور رنز بناسکا۔ اظہر علی کی نصف سنچری نے لوگوں کی امیدیں بڑھائیں جو انکے آوٹ ہوتے ہی ٹوٹ گئیں،جہاں تک بات ہے کیچز کی، وہ تو ہمیں لینا تھے نہیں، اگر پکڑ لیتے تو پھر آئندہ بھی ایسا ہی کرنا پڑتا، ۔
پاکستان ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ایک بات تو طے ہے، وہ میچ میں جیتنے نہیں، ٹائم پاس کرنے گئے تھے ورنہ کوئی اندھا بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ نہ کرتا
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial