بیگانی جیت میں پاکستانی دیوانہ

|
جون 9, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے سے زیادہ خوشی پاکستانیوں کو بھارت کے سری لنکا سے ہارنے پر ہوئی ہے، جس کا مظاہرہ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں کیا۔یہ وہی عوام ہے جو کبھی تو کہتی تھی کہ پاکستان بھلے فائنل ہار جائے لیکن بھارت کے خلاف لازمی جیتے۔
مگر حقیقت تو یہ ہے بھارت نے اپنے روایتی حریف کو ہرایا ہے۔ پاکستان جس طرح سے ہارا تھا،وہ سب نے دیکھا۔ کوئی ٹیم سلیکشن نہیں، وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی اور پاکستانی ٹیم کی روایتی بیکار بلے بازی۔۔۔ یہ سب دیکھ کر پتا چلتا ہے پاکستان نے بھارت کے خلاف ہارنے کی پوری محنت کی تھی ، جو رنگ لائی۔ پاکستانی عوام بھارت کی ہار سے زیادہ پاکستانی ٹیم پر توجہ دے اور سوشل میڈیا پر اس ٹیم کی کار کردگی پر ہنگامہ مچا دے تو فائدہ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف بھارتی ٹیم سری لنکا سے ہار گئی مگر بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف جیتنے کی خوشی ہی کافی ہوگی۔ اور پاکستانی عوام یہی سوچ کر خوش ہوجاتی ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان 72 میچز جیتا ہے ۔ مگر یہ مت بھولیں کہ پاکستانی ٹیم کی ایسی ہی حالت رہی تو یہ نمبر کب الٹے ہوجائیں گے پتا نہیں چلے گا۔ چند ایسی پوسٹیں دیکھیئے جس سے پتا لگتا ہے بیگانی جیت میں پاکستانی دیوانہ:
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial