راشد لطیف کا کرارا جواب

|
جون 10, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
اگر کوئی کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے خوب ہنسنا چاہتا ہے تو وہ ہندی کمنٹری کے ساتھ میچ دیکھے۔ ایسے ایسے جملے سننے کو ملیں گے جس پر ہنسی روکنے سے بھی نہیں رکے گی۔ ایک لمحے کو سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ انسان ہی بیٹھ کر کمنٹری کر رہے ہیں یا کوئی کارٹون بیٹھے ہوئے ہیں۔
بھارتی سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کی بھی کچھ ایسی ہی کارٹون کی طرح کی کمنٹری سامنے آئی جس میں وہ کمنٹری باکس میں ہی بیٹھ کر مرغی اور چوزوں کی آوازیں نکالنے لگے۔ آپ بھی دیکھیں
جس کے جواب میں راشد لطیف نے ویڈیو بنا ڈالی اور وریندر سہواگ کی ہر بات کا جواب دیا۔ وریندر سہواگ کی "باپ بیٹا" کرنے کی پرانی عادت ہے جسے وہ ابھی تک چھوڑ نہیں پائے ہیں۔ راشد لطیف نے اپنی ویڈیو میں ہر اس بھارتی کھلاڑی کا بھی نام لیا جو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتے ہیں ۔
پاکستانی ہونے کے ناطے راشد لطیف نے یہ ویڈیو بنائی کیونکہ کوئی بھی پاکستانی اپنے اوپر بات برداشت کر سکتا ہے مگر پوری قوم پر نہیں کر سکتا۔ وریندر سہواگ خواہ کمنٹری باکس میں ہوں یا کسی پروگرام میں کھڑے ہوں ، پاکستانی دشمنی میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ اپنی قومی غنڈہ گردی سامنے لے آتے ہیں
راشدلطیف نے کھل کر باتیں کی جس میں ان کو تھوڑا اپنی زبان کا بھی خیال رکھنا چاہیئے تھا۔ راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بھرپور بولا۔ اور ہر عقل رکھنے والا شخص جانتا ہے کہ بورڈ پاکستان کو جیتنے کے لیئے تو بھیجتا ہی نہیں ۔ پاکستان کی جیت مقصد ہو تو ایسی سیلیکشن سامنے ہی نہیں آئے جو پاکستانی ٹیم میں کی جاتی ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial