سیلفی اینکرز

|
جون 12, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
اس وقت ہر ٹیم کی بس ایک ہی دعا ہے۔۔۔ میرے اللہ یحییٰ حسینی اور زینب عباس سے بچانا مجھ کو۔۔۔ یہ دو نوں پاکستان کے خود ساختہ مبصر ہیں جن کے کرکٹ پر تبصرے کوئی پاکستان میں بھی نہیں سنتا۔ ان دونوں اینکرز نے سیلفی لینے کی نئی مثال قائم کی ہے جس میں انھوں نے احمد شہزاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زینب عباس نے ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلیئرز کے ساتھ سیلفی بنوائی۔ اور اس سیلفی کو سوشل میڈیا نے ان دونوں کی ناکارہ کارکردگی کی وجہ قرار دیا۔
اے بی ڈیویلئر کے ساتھ ان کی سیلفی کے بعد کچھ خاص نہیں ہوا بس بالرز کے چھکے چھڑا دینے والا بلے باز پاکستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوگیا ۔یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے چیمپئنز ٹرافی میں کام کیا ہیں۔ صرف سیلفی لینا اور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کرنا؟ کیونکہ چاہے زینب عباس ہوں یا یحییٰ حسینی دونوں اس وقت صرف سیلفی پر ہی نظر آتے ہیں۔
ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں یحییٰ حسینی کسی کرکٹ بکی کے طور پر تو کام نہیں کر رہے۔ تاہم یہ باتیں ابھی تک سوائے الزامات کہ کچھ نہیں ۔ یحییٰ حسینی بھی زینب عباس کی طرح کئی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لے چکے ہیں، آخری سیلفی انکی سرفراز احمد کے ساتھ سامنے آئی ہے۔ آج پاکستان کا میچ ہے دیکھتے ہیں اس سیلفی کا اثر ہوتا ہے یا نہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial