کراٹے چیمپیئن

|
جولائی 6, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
پاکستان میں کھیل ہے تو بس کرکٹ ، باقی سب بیکار ۔اسکے علاوہ پاکستان کا نام کسی اور کھیل میں کوئی روشن کرے تو کون سی بڑی بات ہوگئی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہی پاکستان کی بیٹی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نازگل بلوچ نےانٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
Naz-Baloch-Won-World-Karate-Championship
افسوس کہ یہ خبر کسی دھماکے یا قوم کو بدنام کرنے کی نہیں تھی، نہ ہی یہ کسی سیاسی لیڈر کے چپل چوری ہونے ، کسی کھلاڑی کے سر سہرا سجنے یا بچہ پیدا ہونے یا بارش میں ساحلِ سمندر پر تفریح کرنے کی تھی۔ اسی لیے پاکستان کے میڈیا نے اس کو خبر خبر سمجھا ہی نہیں کہ اس پر توجہ دی جائے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بیٹی کو پہلی دفعہ کسی مشہور شخصیت میں سے علی ظفر نے توجہ دی۔ ویسے تو سوشل میڈیا ناز بلوچ کے کارناموں سے گونج رہا تھا مگر آوازیں ہمارے میڈیا تک کرکٹ کے شور کی وجہ سے پہنچنا مشکل تھی۔
بلوچستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال میں پاکستانی حکمرانوں اور میڈیا کا یہ رویہ مزید منفی اثرات پیدا کرتا ہے۔ میڈیا آج تک پاکستان کے کرکٹ چیمپئن بننے کا جشن کا منا رہا ہے ۔ مگر کوئی بلوچستان پر نظر ہی نہیں ڈال رہا کہ یہاں بھی پاکستان سرخرو ہوا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial