انگور کے بعد لنگور

|
ستمبر 8, 2017


Facebooktwittergoogle_pluslinkedin
یوم دفاع میں لہو گرمانے کے لیے پہلے تو نغمے بنائے جاتے تھے ، تقریری مقابلے ہوتے اور شہداء کی کہانیوں پر ڈرامے بنتے تھے۔ لیکن عمر اکمل نے اپنی مہنگی گاڑی کے ساتھ تصویر ٹوئیٹر پر لگا کر یومِ دفاع کی مبارکباد دینے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے۔ عمر اکمل پاکستان کرکٹ کے دوسرے سیلفی بوائے بھی کہے جا سکتے ہیں کیونکہ پہلے نمبر احمد شہزاد ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں۔
عمر اکمل کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ گاڑی کے ساتھ، شلوار قمیض پہنے ہوئے تصویر تو اخلاقی طور پر مسئلہ نہیں۔ مگر ان کی انگور والی تصویر تو کوئی بھول ہی نہیں سکتا ۔ ناکارہ بلے باز ہونے کے ساتھ جس انداز سے انگور کھاتے ہوئے انھوں نے ملک و قوم کو شرمندہ کیا تھا اسکی مثال ملنا مشکل ہے۔
Umer-final
یوم ِ دفاع کے حولے سے اگر کوئی شہداء کی تصویر لگا کر یا کوئی تاریخی واقعہ بیان کر کے مبارکباد دی جاتی تو بھی سمجھ آجاتا مگر عمر اکمل نے اپنی تصویر لگائی جیسے ملک سے سوال کر رہے ہوں "ہائے گائز! کیسا لگ رہا ہوں؟"
ان کی ٹوئیٹ دیکھنے والوں نے تو ان سے ہی سوال کر لیا کہ فوجی ہو کیا؟ بیچارے بلے باز بن نہیں پائے فوجی کیا خاک بنیں گے؟
واقعی ان کی گاڑی کا یومِ دفاع سے کیا لینا دینا
پوری قوم کی طرف سے عمر اکمل کوایک ہی پیغا م دیا جاسکتا کہ "بیٹا! تم سے نہ ہو پائے گا، ہمیں تمہارے لچھن بالکل ٹھیک نہیں لگ رہے ہیں "
اپنی رائے کا اظہار کریں

. .

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial